اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد پولیس ،پا کستا ن رینجرز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ تر نو ل کے علا قہ میں کومنگ سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکو ر ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ تر نو ل اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا، اس سر چ آ پر یشن میں ایس پی
صدر حسام بن اقبال اور تھا نہ تر نو ل و اسلام آ باد پولیس کے افسران جو انوں ، پا کستا ن رینجر ز اور سیکو ر ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے حصہ لیا، سر چ آپر یشن کے دوران 02مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں گئیں ،دوران سر چ آ پر یشن چار عدد گن 12بور معہ 68روند ، رائفل 222تین عدد معہ 118روند ، 30بور پسٹل چار عدد معہ 103روند ، ایس ایم جی گن دو عددمعہ 13روند ،ایم 16گن ایک عدد ، 32بور پسٹل ایک عدد معہ 06روند بر آمد ہو ئے جن کے متعلق تحقیقات عمل میں لا ئی جا رہی ہے، ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد سا جد کیا نی کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دکی سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔