پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عوام یوٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کو پہچان چکے، شہباز شریف

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہعوام یوٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کو پہچان چکے، جھوٹ اوربے بنیاد الزامات کی سیاست پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی، اگردھرنا گروپ ہوش کے ناخن لیتا تو بجلی کے کئی منصوبے آج مکمل ہوچکے ہوتے،تبدیلی صرف

نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے۔ منگل کو لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ اکیس کروڑعوام ہرموقع پر یوٹرن لینے کے عالمی ریکارڈ بنانے والوں کو پہچان چکے ہیں، جو لوگ عوام کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں رخنہ ڈالنا چاہتے تھے وہ سیاسی طور پر تنہا ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں کہ کون ان کی خدمت کررہا ہے اور کون ترقی کا مخالف ہے، ہر محاذ پر شکست کے بعد دھرنا اورلاک ڈان کے شوقین گروپ کو اپنے منفی رویوں کو بدل لینا چاہیے۔خادم اعلی پنجاب کا نے کہا تبدیلی صرف نعروں یا تقریروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے،پاکستان کے عوام کوکھوکھلے نعروں سے نہیں دھوکہ دیاجاسکتا، آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کی خدمت ،دیانت ،امانت اورشفافیت کی سیاست کامیاب ہوگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…