جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں انتخابات وقت پرہوتے نظر نہیں آرہے، عمران خان نے اب دھرنا دیا تو کیا ہوگا؟خطرناک پیش گوئی کردی گئی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنماء اور وزیر صنعت منظور حسین وسان نے موجودہ سیاسی صور تحال پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے اب دھرنا دیا تو ملکی حالات بگڑ جائیں گے، سیاسی جماعتوں کو تصادم کی صورتحال پیداکرنے سے گریز کرناچاہئے، تمام جما عتوں کو مل بیٹھ کر جمہوریت کو بچانے کیلئے سوچناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی پریشان نہ ہو ملک میں مارشل لاء کے امکانات ختم ہوگئے ہیں، جب بھی مار شل لا ء ا لگتا تھا تو ایک دو جماعتیں ان کے ساتھ کھڑی ہوجاتی تھیں۔ملک میں انتخابات جب بھی ہوئے پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار

ہے۔ انہوں نے کہا کہ18 اکتوبر کے سانحہ کے تانے بانے 27 دسمبر کے سانحہ سے ملتے ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپس لاکر ان سانحات کی تحقیقات کرائے جائے عام انتخابات کے حوالے سے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ مجھے عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے،اگر عمران خان نے دھرنا دیا تو سمجھیں ملک میں کچھ گڑ بڑ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل عالمی قوتوں کی سازش تھی۔جب سیاستدانوں کا احتساب ہورہا ہے تو مشرف کو بھی وطن واپس بلایا جائے، مجھے یقین ہے کہ ایک دن ضرو رشہید بی بی کے قاتل سامنے آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…