ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

ایازصادق نے بھی فوج کے بارے میں انتباہ کردیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے ، جون میں نگران حکومت بنے گی اور 2018ء کے عام انتخابات کے نتائج بھی سب کے سامنے ہوں گے ،ہر کسی کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا ،بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے ، نواز شریف انشا اللہ جلد وطن واپس آئیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے چار سالہ دور میں جتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی بلکہ قیام پاکستان سے ہماری حکومت کے آنے سے پہلے تک اتنے کا م نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے مدت پوری کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی وجہ نہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے ۔ جہاں تک سیاسی عدم استحکام کی بات ہے تو یہ سلسلہ پاکستان بننے سے لے کر آج تک چلا آرہا ہے ۔ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور جون میں نگران حکومتیں بنیں گی ۔ 2018ء میں بھی نتائج کارکردگی کی بنیاد پر آئیں گے جو سب کے سامنے ہوں گے۔ انہوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ محترمہ بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے ، نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔ انہوں نے سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک چیز اہم سمجھتا ہوں کہ ہر ایک کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔ جہاں تک پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کا سوال ہے تو مجھے اس کے لئے جو بھی کردار ادا کرنا پڑا میں وہ ادا کروں گا ۔ کسی کو بھی ایک دوسرے کی حدود میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور یہی پاکستان کے لئے بہتر ہے ۔ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا اور اس کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…