اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ختم نبوت ﷺ جیسے قوانین میں تبدیلی کے بعد ن لیگ پھر اسی قسم کی کچھ اور حرکت کرے گی، معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ختم نبوت ﷺ جیسے قوانین میں تبدیلی کے بعد پھر اسی قسم کی کچھ اور حرکت کرے گی۔ نواز شریف کے حکم پربنائی جانیوالی کمیٹی نے بھی اپنی رپورٹ میں واضح طور پر
لکھ ددیا ہے کہ انتخابی آئینی ترمیمی بل میں ختم نبوت ﷺ جیسے قوانین میں تبدیلی کوئی کلیریکل غلطی نہیں بلکہ جان بوجھ کر کی گئی ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو اٹھانے کی آخر ضرورت کیا تھی، کیا اس کا مقصد ریاست کے اندر انتشار پھیلانا تھا۔ انہوں نے پیپلزپارٹی پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں نیب کو ختم کیا جا رہا ہے مگر اس طرح کے مسئلے اٹھانے سے یہ بچ نہیں سکیں گے ان لوگوں کے بچنے کا کوئی چانس نہیں۔۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!