سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک)دریائے چناب پانی کی شدید کمی کے باعث ریگستان کا منظر پیش کرنے لگا، سابئیریا سے آنے والے پرندوں نے دریاؤں اور ندی نالوں کی بجائے مقبوضہ کشمیر کو قیام گاہ میں تبدیل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے پاکستان میں داخل دریائے چناب، دریائے جموں توی اور دریائے مناور توی میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 68ہزار کیوسک سے کم ہو کر 14425کیوسک تک ہوگئی ہے ۔
2سے 5کلومیٹرطویل دریا پانی کی شدید کمی کے باعث نالہ کی صورت میں اختیار کرگیا ہے۔ اور اس کے اطراف میں ریگستان کے مناظر کا سما برپا ہے دوسری طرف موسم سرما میں سابئیریا سے آنے والے درجنوں قسم کے پرندوں نے بھی دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی شدید کمی کے باعث سیالکوٹ کو اپنا مسکن بنانے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کے علاقوں سری نگر، لداح اور جموں کشمیر کی طرف رخ موڑ لیا ہے ہیڈ مرالہ اتھارٹی کے مطابق مرالہ کے مقام پر ہیڈ خانکی کیلئے اخراج 4000کیوسک جبکہ نہر اپر چناب کو 18ہزار 500کی بجائے 10ہزار 425کیوسک پانی فراہم کیا جارہاہے۔