اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خواجہ آصف کے دورہ امریکہ کے دوران ایک تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں ایک امریکہ میں مقیم احمدی کمیونٹی کے ایک شخص کے ساتھ دیکھاجا سکتا ہے، یہ احمدی شخص
کون تھا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی مختلف خبریں زیر گردش رہیں۔ نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی احمد قریشی نےبتایا کہ خواجہ آصف کیساتھ تقریب میں موجود احمدی شخص ظہیر باجوہ ہے جو امریکہ میں مقیم ہے۔احمد قریشی نے اس تصویر کے خالق یعنی تصویر کھینچنے والے نوجوان جوان کو پروگرام میں مدعو کیا جو کہ چیف ایڈیٹر ربوہ ٹائمز احسن ریحان تھا۔ احسن ریحان نے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یہ ایک عوامی ایونٹ تھا جہاں بہت سے لوگ موجود تھےاور اس تقریب میں پاکستانی صحافی بھی تھے۔ ایسی تقریبات میں اہم شخصیات سے ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہوتی ۔ ظہیر باجوہ نے اس تقریب میں خواجہ آصف سے ملاقات کی اور بطور پاکستانی اپنا تعارف کروایا۔واضح رہے کہ خواجہ آصف کی امریکہ میں ایک تقریب کے دوران ایک احمد شخص کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ کی اس ملاقات کو غداری تک سے تعبیر کر دیا تھا۔