اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نااہل ہو جائیں گے یا نہیں، عدالت کیا فیصلہ کرے گی، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں تحریک انصاف کے کچھ افراد مجھ سے ملے اور کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ ہمیں نا اہل کردیا جا ئے گا،
ان افراد نے کہا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلہ برابرکرنے کے لیے ہمیں نااہل تو نہیں کر دے گی جس کے جواب میں سینئر صحافی نے کہا کہ سپریم کورٹ میرٹ پر فیصلہ دے گی۔ سینئر صحافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی کے بعد اب عمران خان نا اہلی کیس زیادہ اہمیت اختیار کر چکا ہے، عمران خان خود بھی کچھ دستاویزات جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے عدالت کی سماعت مکمل ہونے کے بعد کچھ دستاویزات جمع کرائی ہیں، ان دستاویزات کی حیثیت کا تعین عدالت نے خود کرنا ہے، دوران سماعت بار بار عدالت ان دستاویزات کو مانگتی رہی ہے مگر سماعت ختم ہونے کے بعد انہیں جمع کرایا گیا ہے، اگر عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل کی طرف سے جمع کرائی گئی دستاویزات منظور کرلیں تو عمران خان نا اہلی سے بچ سکتے ہیں، سینئر صحافی نے کہاکہ جہانگیر ترین کے نا اہل ہونے کے زیادہ خدشات ہیں خطرات ہیں کیونکہ دوران سماعت عدالت کی طرف سے بہت سخت قسم کے ریمارکس سامنے آئے ہیں۔