ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

قادیانیوں کیخلاف آواز اٹھانے پروزیر اعظم نے کیپٹن(ر) صفدر سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی کیپٹن صفدر کے بیان سے لاتعلقی کااظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کا بیان نہ تو حکومتی کی پالیسی ہے ،نہ ہی پارٹی کی ۔نوازشریف کاداماد ہونے کے ناطے کیپٹن صفدر کو ذمہ دار ی کامظاہر ہ کرنا چاہیے ۔ اسحاق ڈار کے استعفیٰٰ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ “اسحاق ڈار کو استعفیٰ

کامشورہ نہیں دیا،اس حوالے سے تمام خبریں بےبنیاد ہیں”۔دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فوج میں پابندی نہیں کہ اس میں خاص مسلک کے لوگ آئیں گے پاک فوج میں عیسائی، ہندو اور سکھ بھی ہیں۔ کوئی بھی جب فوج میں آتا ہے اور وردی پہنتا ہے تو وہ صرف پاکستان کا سپاہی ہوتا ہے اس سے قطع نظر کے اس کا تعلق کس مذہب اور کس صوبے سے ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ملکی سیکیورٹی اور معیشت کا گہرا تعلق ہے اگر ملکی حالات ٹھیک نہ ہوں تو معیشت متاثر ہوتی ہے۔ ملکی معیشت اگر بری نہیں تو زیادہ اچھی بھی نہیں اور مل بیٹھ کر ملکی معیشت پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سیکیورٹی معاملات کو دیکھتی ہے اور متعدد ممالک نے دہشت گردی کے خلاف گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ دہشتگردوں کو معلوم ہوچکا ہے کہ وہ پاکستان آ کر چھپ نہیں سکتے۔یاد رہے کہ گذشتہ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا تھا کہ پاکستان میں فوج سمیت کسی بھی محکمے میں اعلی عہدوں میں بیٹھے ہوئے احمدی ملک کے لیے خطرہ ہیں اس لیے اُنھیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دینا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…