ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نااہل شخص کو صدر بنانے والی شق دھوکہ دہی سے پاس ہوئی، نواز شریف کے دماغ میں فرعونیت کا کیڑا ہے، ن لیگ فوج کو کیا بنانا چاہتی ہے؟ عوامی تحریک کے رہنما کے انکشافات

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے جمہوریت اور پارلیمنٹ کے تقدس کادم بھرنے والے سینیٹ آف پاکستان کی اکثریتی قرارداد کا احترام کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے ساتھ پاس ہونے والی شق سے پیچھے ہٹ جائیں۔ نااہل افراد کو ملکی سیاست میں داخل کرنے سے مزید تباہی آئے گی۔ شریف خاندان سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے فیصلے سے بچنے کیلئے ملک میں فرقہ واریت پھیلانے اور تصادم کرانے کے راستے پر چل رہا ہے۔

اشرافیہ نے 12 اکتوبر 99 ء کے واقعہ سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ نواز شریف کے دماغ میں فرعونیت کا کیڑا ہے جو ہر وقت انہیں پتھر سے سر پھوڑنے پر اکساتا رہتا ہے۔ اس بار تکبر اور غرور کے اس کیڑے نے ان کا کام تمام کر دیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری درست کہتے ہیں کہ اشرافیہ سپریم کورٹ کو مصالحتی کونسل اور فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتی ہے۔ احتساب اور انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن ہوئے تو مافیا پلٹ آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ایجنڈا امپورٹڈ ہے وہ پاکستان کو شام اور یمن بنانا چاہتے ہیں۔استحکام پاکستان کے لیے فوج کا مرکزی کردار ہے، اس لیے ن لیگ کے سیاسی بونے فوج کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے قوم کو شریف خاندان یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ چودھری نثار کے پاس کہنے کے لیے کچھ نہیں ،زور شور سے عدالت میں کیس لڑنے کے مشورے وہ بند کمرے میں اپنے نااہل لیڈر کو دیں اور اگر وہ یہ مشورے نہیں مانتا تو پھر میڈیا پر آ کر قوم کا وقت ضائع نہ کریں۔ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے شخص کے ساتھ کھڑا ہونا کوئی حب الوطنی نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…