شریف خاندان کے خلاف کرپشن ریفرنسز: نیب ٹیم کی لندن روانگی متوقع

10  اکتوبر‬‮  2017

اسلا م آ با د(آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) کی ایک ٹیم برطانیہ میں موجود شریف خاندان کی جائیداد کی تحقیقات کے سلسلے میں لندن روانہ ہو سکتی ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرا ئع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ تحقیقاتی ٹیم نیب حکام کی جانب سے برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط کیمطابق لندن روانہ کی جائے گی جو باہمی قانونی معاہدے کی پاسداری کے لیے لکھا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ چونکہ برطانوی حکام کی جانب سے نیب کو اپنے خط کا جواب اب تک موصول نہیں ہوا اس لیے نیب حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کیس میں خود سے تحقیقات کی جائیں گی جبکہ لندن جانے والی ٹیم 13 اکتوبر سے قبل اسلام آباد واپس پہنچے گی اور احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزاری مریم نواز اور صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز پر فردِ جرم عائد کرنے کے حوالے سے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی جِلد 10 ہی شریف خاندان اور بین الاقوامی حکومتوں کے درمیان باہمی کاروباری معاہدوں کے حوالے سے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیب حکام نے انٹر پول سے حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں کو اشتہاری قرار دینے کے بعد نیب حکام احتساب عدالت کے احکامات موصول ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جس کے بعد حکام وزارتِ خارجہ سے معاملہ انٹر پول کے سامنے اٹھانے کی درخواست کریں گے۔تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی شریف خاندان کے ساتھ قربت کی وجہ سے یہ معاملہ تیزی سے حل

ہونے کے بجائے سست روی کا شکار ہوجائے گا۔اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ سپریم کورٹ آف پاکستان خود اس معاملے کی نگرانی کر رہا ہے اس لیے وزارت داخلہ کے پاس فوری طور پر اس حوالے سے کارروائی کرنے کے سوا کوئی چارہ موجود نہیں۔نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے اشتہاری

قرار دیے جا چکے ہیں لہٰذا پاکستان میں موجود ان کی جائیداد بھی کیس سے منسلک ہو جائیں گی جبکہ حسن نواز اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد نیب حکام کی جانب سے ان کی حوالگی کے معاملے کو برطانوی حکام کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں اسی وجہ سے حسن نواز اور حسین نواز کو ملک میں گرفتاری اور احتساب سے بچنے میں مدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…