ہفتہ‬‮ ، 06 جون‬‮ 2026 

چین کے تعاون سے بجلی کی پیداوار،فی یونٹ لاگت5روپے 14پیسے لیکن یہ صارفین کو کتنے روپے یونٹ فراہم کی جائے گی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی وترقی کے چئیرمین سینٹر طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ اگرملک میں چینی پیسہ آرہاہے تو اپنے ملک کے مفادکابھی تحفظ کیاجائے،کل وزیر اعظم سمیت سب کہیں گے سی پیک کوکیوں پوچھا ،چین کو ایسٹ انڈیا کمپنی نہ بنا یا جائے ۔ منصوبوں کیلئے پیسہ سمیت سب کچھ چین کا ہے لیکن ملک تو ہمارا ہے، انگریز ہمیں بھی سڑکیں اور انفرا سٹرکچر بنا کر دے گیاتھا ،لیکن وہ ہماری دولت کے ساتھ ساتھ عزت آن شان بھی ساتھ لے گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس سینٹر طاہر مشہدی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبے پر بریفنگ دی حکام نے اجلاس کو بتایا کہ منصوبہ نجی شعبے کا ہے ۔ اسپرچینی کمپنی کام کر رہی ہے ۔ اجلاس کو بتا یا گیا کہ منصوبے سے 1320 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی جبکہ بجلی کی فی یونٹ لاگت5 روپے14پیسے ہوگی ۔اجلاس کو بتایا گیا منصوبے کیلئے سالانہ 7 43کروڑ 5 407158712971567167ڈالر کا کوئلہ خریدا جائیگا۔ساہیوال کول پاور منصوبے کے لئے سالانہ کوئلے کی کھپت اکتیس لاکھ ٹن ہو گی ۔ اس مقصد کیلئے فی ٹن کوئلہ 7 140 ڈالر میں خریدا جائے گا۔ منصوبے کو سی پیک میں شامل کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین طاہر مشہدی نے کہاکہ یہ پاکستان کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔کمیٹی کے ارکان نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے ماحولیاتی مسائل پر تحفظ کا اظہار کیا ۔ وزارت توانا ئی کے حکام نے اجلاس کو بتایا پلانٹ کی پیداوار سے سے صارفین سے فی یونٹ8 روپے سے زائد قیمت وصول کی جائے گی ۔ اس موقع پر ریلوئے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ ریلوئے کی پانچ ٹرینیں روزانہ کوئلہ لائیں گی ۔ کول پاور پلانٹ کے لئے پانی پنجاب کے حصے سے کاٹا جائے گا۔ جس پر چیئرمین طاہر مشہدی نے کہا اگر احتیاط نی کی گئی تو بیس سال بعد ہامرے بچوں کے لئے پانی نہیں ہوگا۔

جس پر وزارت توانائی کے حکام نے کہا کہ عالمی معیار کا پلانٹ لگایا ہے اس سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے ۔ منصوبے کے لئے کوئلہ افریقہ سے درآمد کیا جا رہاہے۔ اجلاس کو سیکرٹری ریلوئے نے کراچی سرکلر ریلوئے اور کیٹی بندر منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں کے ماس ٹرانزنٹ منصوبے سی پیک کا حصہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں پر پاکستانی کرنسی کے لحاظ سے لاگت 207ارب روپے سے زائد بنتی ہے ۔ کراچی سرکلر ریلوئے منصوبے پر 5 ایک اعشاریہ ستانوئے ارب ڈالر لاگت آئیگی ،انہوں نے کہاکہ کراچی میں چوبیس اسٹیشن قائم کیے جائیں گے ۔ جس سے یومیہ پانچ لاکھ پچاس ہزار مسافر فائیدہ اٹھائیں گے ۔ ٹرین کا کارایہ تیس روپے ہوگا اور اس کی سپیڈ سوکلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…