جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

خاتون لیکچرار پر تیزاب پھینکنے کا مرکزی ملزم چین سے گرفتار،افسوسناک انکشافات

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے جسٹس منظور اے ملک کی سربراہی میں قائم بنچ کے روبرو پولیس کی طرف سے بتایا گیا کہ ستوکتلہ میں خاتون لیکچرار پر تیزاب پھینکنے کے مرکزی ملزم عمر فاورق کو چین سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔سی سی پی او لاہور امین وینس نے یہ رپورٹ فاضل بنچ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اس مقدمہ کے ایک مجرم عبدالحق کی اپیل کی سماعت کے دوران پیش کی۔

وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تھانہ ستوکتلہ نے 2014میں شاہد فاروق کی مدعیت میں خاتون لیکچرار ہما شاہد پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ درج کیا۔مقدمے میں عبدالحق اور عمر فاروق کے خلاف اقدام قتل اور انسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعات لگائی گئیں۔مقدمے کا مرکزی ملزم عمر فاروق بیرون ملک فرار ہوگیا۔ مرکزی ملزم کی عدم موجودگی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عبدالحق کے ناکافی شواہد کے باوجود 14سال سزا سنائی۔وکیل صفائی کا کہناتھا کہ ہائیکورٹ تک سزا کے خلاف اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں۔وکیل صفائی نے استدعا کی ملزم عبدالحق کی سزا کالعدم قرار دے کر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ سی سی پی او امین وینس نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم عمر فاروق کو بیرون ملک سے گرفتار کرلیا ہے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل مظہر شیر اعوان کا کہناتھا کہ مرکزی ملزم عمر فاروق کو ریڈ وارنٹ کے ذریعے چین سے گرفتار کرلیا ہے ، عبدالحق پولیس تفتیش اورچشم دید گواہوں کے مطابق قصور وار ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…