پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

عدالتیں جو بھی فیصلہ دیں ،اصل فیصلہ کون کرے گا؟راناثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ آسمانی صحیفہ نہیں ہوتا ماضی میں سپریم کورٹ نے خود اپنے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اس وقت احتساب کے نام پر انتقام اور انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ٗاحتساب عدالت کے جج پر خوف مسلط ہے کیوں کہ انہیں 6 ماہ میں فیصلہ کرنا ہے،

لگتا ہے تمام فیصلے پہلے سے ہی محفوظ ہیں، عدالت میں پیشی کے لئے آنے والوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے ٗ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے اور سی پیک لانے والے منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل قرار دے دیا گیا، ایسے فیصلوں پر دنیا بھی حیران ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عدالتی فیصلے کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہوتے، ماضی میں بھی اس کی مثالیں ملتی ہیں جب ڈوگر کورٹ کے فیصلے کو خود سپریم کورٹ نے غلط قرار دیا اگر عدالت عظمیٰ اپنے فیصلے کو غلط قرار دے سکتی ہے تو ہمیں بھی بات کرنے کا حق دیا جائے تاکہ آئندہ ایس قسم کے فیصلے نہ ہوں۔ نواز شریف ن اپنے خلاف آنے والے فیصلے کو کسی عذر کے بغیر قبول کیا، کیوں کہ یہ آئینی اور قانونی تقاضا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چند سازشی عناصر اور ان کے آلہ کار پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور جو قوتیں پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں وہی نوازشریف کو سزا دلوانا چاہتی ہیں لیکن پاکستان کی 70 سالہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام نے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا، ہم نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے یہ ملک آگے بڑھ کر اقتصادی قوت بنے گا ہم نے سی پیک منصوبہ شروع کیا تھا اسے مکمل بھی کریں گے عدالتیں جو بھی فیصلہ دیں 2018 میں عوام اپنا فیصلہ دے گی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…