جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

’’راولپنڈی‘‘ اور ’’اسلام آباد‘‘ کی لڑائی،نوازشریف کیا چاہتے ہیں؟مولانافضل الرحما ن کو کیا جواب دیا؟آصف علی زرداری سب سامنے لے آئے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اب ملک میں انتشار چاہتے ہیں ، یہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی لڑائی نہیں ہے مگر نواز شریف بنانا چاہتے ہیں، جیل جانے سے کوئی سیاستدان کمزور نہیں ہوتا، دیکھتے ہیں میاں صاحب ملک کے کس صوبے کی جیل میں جاتے ہیں۔

مولانا صاحب آئے تو کہہ دیا آپ ضامن نہیں بن سکتے تو کون بنے گا؟۔چودھری نثار کی تقریرپر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ایک انٹرویو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیساتھ جب بھی کھانا کھایا اپنی دال روٹی ساتھ لیکر گیا،نواز شریف کے لنچ کی مجھے پرواہ نہیں تھی میں پائے نہیں کھاتا تھا، میاں صاحب سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، میرے بیان کے بعد نواز شریف نے خوف سے مجھ سے ملاقات نہیں کی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی لڑائی نہیں ہے مگر نواز شریف بنانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جیل جانے سے کوئی سیاستدان کمزور نہیں ہوتا، دیکھتے ہیں نواز شریف پنجاب ، کے پی کے، بلوچستان یا سندھ کی جیل میں جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب میرے پاس بھی آئے تھے،مولانا صاحب کو کہا کہ اگر آپ ضامن نہیں بن سکتے تو کون بنے گا؟۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کی تقریر پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…