اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید احمد نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ایل این جی میں کرپشن بارے اہم دستاویزات حاصل کر لی ہیں، تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرا قطر کا دورہ کامیاب رہا ہے، میں نے قطر میں ایل این جی کے حوالے سے مختلف لوگوں سے ملاقات کی اور اب ایل این جی میں کرپشن کے حوالے سے اہم دستاویزات مل چکی ہیں۔ واضح
رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے کہ قطر سے ایل این جی برآمد کرنے میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے اور ہونے والی اس کرپشن میں موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں، ایل این جی کرپشن کے حوالے سے شیخ رشید دستاویزات کچھ روز میں عدالت کے سامنے پیش کریں گے اور ان دستاویزات کے بارے میں میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔