اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف فوجی آپریشن کی پیشکش، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکہ کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف فوجی آپریشن کی پیشکش کر دی ہے، اب امریکہ سے کسی قسم کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے، پاکستان کے وزیر خارجہ
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب ہم وہ کریں گے جو ہمارے ملک پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔ اس دوران خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ جو چار آنے پاکستان کو دے رہا ہے بند کردے ہم گزارہ کرلیں گے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر امریکہ نے دباؤ ڈالا تو چین، روس، ترکی اور ایران ہمارے ساتھ ہوں گے۔