لاہور(این این آئی) ترجمان لاہور چڑیا گھر نے کہا ہے کہ گزشتہ 8 سال سے فالج کے مرض میں مبتلا 18 سالہ شیرنی فیری زندگی کی بازی ہار گئی۔ انہوں نے کہا کہ فالج کے نا قابل علاج مرض کے باعث زو مینجمنٹ کمیٹی نے اسے پرسکون موت دینے کا فیصلہ کیا تھا مگر ایک آخری کوشش کے طور پراس کے خون کے
نمونوں کے کچھ ٹیسٹس کروانے کے لئے بیرون ممالک سے کٹس منگوائی جا رہی تھیں کیونکہ ملک میں ایسی سہولت موجود نہیں مگر کٹس آنے سے پہلے ہی شیرنی فیری جان کی بازی ہار گئی۔ یاد رہے کہ فیری 1999 میں لاہور چڑیا گھر میںہی پیدا ہوئی تھی اور اس نے فالج کے مرض میں مبتلا ہونے سے پہلے اور بعد میں بھی بچوں کو جنم دیا تھا۔