منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ماروی میمن کو پاک فوج سے کیوں نکالا گیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماروی میمن کو اپنے سینئر کو بائی پاس کرنے پر پاک فوج سے نکال دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام

کی سربراہ اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما ماروی میمن نے پاک فوج میں بھی خدمات سرانجام دی ہیں، یہ مشرف دور میں پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ میں سکرپٹ و تجزیہ رائٹر تھیں، پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے اس وقت کے سربراہ میجر جنرل شوکت سلطان کے ساتھ ان کا تنازعہ ہوا جس پر انہیں نکال دیا گیا، ڈاکٹر شاہد مسعود نے وجہ تنازعہ کے بارے میں بتایا کہ جب شوکت سلطان اس وقت کے آرمی چیف پرویز مشرف کو معمول کی بریفنگ کے لیے جاتے تھے تو ماروی میمن ان سے پہلے ہی اخبارات کی کٹنگ اور کلپنگ جنرل پرویز مشرف تک پہنچا دیتی تھیں اس وجہ سے میجر جنرل شوکت سلطان اور ماروی میمن میں تنازعہ ہوا اور انہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے نکال دیاگیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ماروی میمن کو پرویز مشرف کے قریب ہونے کی بدولت مسلم لیگ (ق) میں چلی گئیں اور ماروی میمن نے جیسے ہی مشرف دور ختم ہوا ق لیگ بھی چھوڑ دی نہ صرف ق لیگ چھوڑی بلکہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف بھی سخت بیانات دیے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…