پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ بھی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بعد وزیر داخلہ احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ بھی عدالت میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتہ کو تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے انتخابی حریف ابرارالحق نے ملاقات کی جس میں انہوں نے احسن اقبال کے اقامہ کا معاملہ عدالت میں لے جانے کے معاملے پرغور کیا۔ اس

دوران فیصلہ کیا گیا کہ احسن اقبال کے خلاف مقدمہ اگلے ہفتے ہی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔بابراعوان نے کہا کہ احسن اقبال کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 کی ذیلی دفعہ ایف کے تحت نااہلی کا کیس دائرہوگا۔ ابرار الحق نے کہا کہ احسن اقبال نے خلیجی ملک کا اقامہ تسلیم کیا لیکن اپنے گوشواروں میں اسے ظاہرنہیں کیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن اور وفاقی وزیر کے

اکاؤنٹ سے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے گئے ہیں ، جس کی روشنی میں عدالت احسن اقبال کو بھی نااہل قرار دے دے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارنے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے اقامے کے خلاف بھی عدالتی چارہ جوئی کررکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…