منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا،کتنے ارکان نے شرکت کی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء‘ وزراء مملکت اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے 151 ارکان نے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کیونکہ الیکشن قریب ہیں اس لئے ارکان نے دل کھول کر وزیراعظم سے اپنے اپنے حلقوں کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر مکمل اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ ملک میں کسی قسم کی بھی سیاسی محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں محاذ آرائی کے حوالے سے بعض اوقات بے بنیاد خبریں چلتی ہیں جن سے اجتناب کرنا چاہیے کیونکہ ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ملک میں مکمل طور پر ہر طرح کی سیاسی ہم آہنگی ہونی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ اس وقت ملک کے تمام ادارے آئین اور قانون کے تحت اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کورم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، میں نے اپنی زندگی کے 27 سال پارلیمنٹ کی راہداریوں میں گزار دیئے ہیں، ہر دور میں اس طرح کے مسائل پیدا ہوتے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…