پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ایک بار پھر بازی لے گئے!! ’’جہاں گاڑیاں نہیں پہنچ پاتی وہاں کون سی ایمبولینس سروس شروع کر دی؟‘‘

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے کے 9 اضلاع میں اگلے ماہ سے موٹرسائیکل ایمبولنس سروس کے آغاز کا اعلان کردیا۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 3 روزہ پاک میڈیکا میڈیکل، ہیلتھ اینڈ کاسمیٹک فیئر کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ‘پہلی

مرتبہ لوگوں کو اُن تنگ جگہوں پر بھی ابتدائی طبی امداد مل سکے گی، جہاں ایمبولنسز نہیں پہنچ پاتیں۔انہوں نے بتایا کہ ضروری آلات سے لیس ان موٹر سائیکل ایمبولنسز کو انتہائی تربیت یافتہ عملہ چلائے گا اور اس سلسلے میں ترکی کی حکومت کا تعاون حاصل ہے۔مذکورہ نمائش کو پنجاب اور ترک حکومت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا عکاس قرار دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ مختلف شعبوں خصوصاً ہیلتھ سیکٹر میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور وزیراعظم بن علی یلدرم کے شکرگزار ہیں۔پاکستان میں بیشتر افراد کو صحت کی بہتر اور بروقت سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس سلسلے میں صوبائی حکومتیں اپنے طور پر بھی اقدامات اٹھاتی ہیں تاکہ عوام کو صحت کی بہتر اور بروقت سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ایسا ہی اقدام خیبرپختونخوا میں 2014 میں اٹھایا گیا تھا جہاں دارالحکومت پشاور میں ایک 22 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، جو خاص طور پر بس اور ایمبولینس سروس بغیر کسی خلل کے تیز رفتاری کے ساتھ اپنی منزل پر پہنچنے میں مدد گار ثابت ہو، کیونکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان میں اکثر لوگ کسی حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کے باعث ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…