اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نااہل وزیر اعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک،یہ مافیا رول ہے جمہوریت نہیں،آئی بی چیف 4 دن لندن میں کیا کررہے تھے،آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ اس کی ذمہ داری ریاست کی خدمت ہے شریف خاندان کی نہیں،
عمران خان برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں نواز شریف کو احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سرکاری پروٹوکول دئیے جانے پر برس پڑے۔ انہوں نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری سمیت جعلسازی پرنااہل ہونے والے وزیر اعظم کو ملنے والا سرکاری پروٹوکول شرمناک ہے اوریہ مافیا رول ہے جمہوریت نہیں جب کہ اس سے عوام کو غلط پیغام جاتا ہے کہ طاقتور قانون توڑسکتا ہے۔ انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ کے حوالے سے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس چیف حکومتی عہدہ ہے اوراس کی ذمہ داری ریاست کی خدمت ہے شریف خاندان کی نہیں۔آئی بی چیف 4 دن لندن میں کیا کررہے تھے، وہ کیا نااہل وزیراعظم سےملنے گئے تھے۔آئی بی چیف ریاست کا نمائندہ ہے شریف خاندان کا نہیں، جسے ریاست کا وفادارہونا چاہیے۔ انہوں نے آئی بی چیف سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔