جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

راستے الگ ہوگئے ؟ یا مزید ساتھ چلیں گے؟ حتمی خبر آگئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی جس میں میں دونوں رہنماؤں نے گلے شکوے کئے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات ہوئی ٗملاقات کے دوران سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے میاں نوازشریف سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ نوازشریف نے

بھی اپنے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا، چودھری نثار نے سابق وزیراعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کی خیریت بھی دریافت کی۔ذرائع کے مطابق جب چودھری نثار علی خان پنجاب ہاؤس ملاقات کے لیے پہنچے تو وہاں سینیٹر پرویز رشید ٗ آصف کرمانی اور دیگر ن لیگی رہنما پہلے سے ہی موجود تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ بعد ہونے والی اس ملاقات میں دونوں جانب سے گلے شکوے دور کرلیے گئے ہیں جبکہ چودھری نثار نے اس دوران میاں نوازشریف کی قیادت پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ بعد ازاں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کے درمیان پنجاب ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور ترقی کاموں کے حوال سے بات چیت کی گئی ۔ قبل ازیں ذرائع کے مطابق نواز شریف ایئر پورٹ سے پنجاب ہاؤس پہنچے جہاں انہون نے مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں اور قانونی ماہرین سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں انہوں نے موجودہ سیاسی صورت حال اور منگل کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے مشاورت کی، اس کے علاوہ احتساب ریفرینسز کے حوالے سے تمام قانونی اور آئینی پہلوؤں پر بھی غورکیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں سینیٹ سے منظور آئینی ترمیم کے بعد پارٹی صدارت کا معاملہ بھی زیرغورآیا ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…