ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑی خبرسنادی گئی، ن لیگ کے کارکنوں کا جشن، سڑکوں پر نکل آئے، آتش بازی

datetime 24  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشر یف کی وطن واپسی کے فیصلے پر (ن) لیگ کے کارکنوں کا اظہار خوشی اور جشن جبکہ لاہور کے کئی علاقوں میں آتش بازی بھی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق میاں نوازشر یف کی آج سوموار وطن واپسی کے اعلان کے بعد لاہور میں (ن) لیگ کے کارکنان بھی بہت خوش نظر آئے اور مزنگ سمیت کئی علاقوں میں کارکنوں کی جانب سے اس پر جشن منایا اور آتش بازی بھی کی گئی ۔

قیا س آرائیاں ختم ، افواہیں دم توڑ گئیں سابق وزیراعظم محمد نوازشریف (آج ) پیر کی صبح وطن واپس پہنچیں گئے ،وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ نے سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کی تصدیق کردی ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف (آج) پیر کی صبح پی آئی اے کی فلائٹ PK-786 کے ذریعے وطن واپس پہنچیں گے ۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق 8بجے اسلام آباد میں لینڈ کر جائے گا ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسینیٹر مشاہد اللہ نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ میاں نوازشریف (آج) صبح وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔انکا کہنا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ وطن واپس آرہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے علاج کیلئے لندن میں موجود تھے اور ملک میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سابق وزیراعظم وطن واپس نہیں آئیں گے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف سے (آج ) پنجاب ہاؤس میں انکے وکیل خواجہ حارث اور دیگر ملاقات کریں گے جس میں اہم امور پر مشاور ت کی جائے گی ۔سابق وزیراعظم محمد نواز شریف (کل) منگل کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے اس موقع پر سیکیور ٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سابق نوازشریف (کل )منگل 26ستمبر کو نیب ریفرنس پر عدالت میں خود پیش ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ہمراہ پارٹی کے سینئر رہنما بھی ہونگے ۔ وزیر اعظم کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ وہ پیر کو لندن سے وطن واپس پہنچ رہے ہیں ۔دریں اثناء صوبائی وزیرقانون اناثناء اللہ خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں اس پر عملدرآمد فرض تھا پنڈی کا شیطان سپریم کورٹ کا ترجمان بنا ہوا ہے،چیف جسٹس اسکا نوٹس لیں میاں نواز شریف بیگم کلثوم نواز کی بیماری کی وجہ سے لندن میں ہیں وہ جلد وا پس آئیں گے

این اے 120کے عوام نے ووٹ کی طا قت سے ثا بت کیا کہ وہ میاں نواز شریف کے سا تھ ہیں سا نحہ ماڈل ٹا ؤن کا کیس فل کورٹ میں ہے عدا لت کا ہر فیصلہ قبول کر یں گے نیب کے اختیارات ختم کر کے یک طرفہ کاروا ئی کی جا رہی ہے کا لعدم تنظیموں کا الیکشن لڑنا لمحہ فکریہ ہے ہمارے کارکنوں کے اغواء میں انکا ہا تھ ہو سکتا ہے انکوائری ہو نی ا ہیے وہ گز شتہ روز فیصل آباد میں شہباز شریف سٹیڈیم کا افتتاح کر نے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے

انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنوں ،لا نگ مارچ اور دیگر اوچھے ہتھکنڈوں سے ملک میں عدم استحکام پیدا کر نا چا ہتے ہیں ن لیگ ایسا نہیں ہو نے دے گی انہوں نے کہا سی پیک منصو بہ ہر صورت میں مکمل ہو گا اس میں کسی قسم کی رکاوٹ قبول نہیں کر یں گے پا ک فوج ملک کی سلا متی اور ترقی کے لیے قربا نیاں پیش کر رہی ہے سیا سی حکو مت اور مسلح افواج ایک پیج پر ہیں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کو ئی کوشش کا میاب نہیں ہو گی

تمام اداروں کو مضبوط اور خود مختار بنا نے کے لیے نون لیگ اپنا کردار ادا کر تی رہیگی پا کستان مین ووٹ کے تقدس کو پا مال نہیں ہو نے دیں گے انہوں نے کہا پرویز مشرف اتنے ہی بہادر ہین تو پاکستان واپس آ کر عدا لتوں کا سا منا کر یں ان کے تمام بیانات کو مسترد کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی اپوزیشن کا مسئلہ ہے جس کو چا ہیں اپوزیشن لیڈر مقرر کریں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…