منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شہبازشریف کو نوازشریف نے ہنگامی طورپر لندن کیوں بلایا؟مستقل وزیراعظم کس کو بنایاجارہاہے؟بڑے فیصلے کرلئے گئے،حیرت انگیزانکشافات

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جگہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کی تجویز پر ایک مرتبہ پھر سے غور شروع کردیا گیا اس معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ہونے والی ملاقات میں بات چیت کی گئی ۔شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کی تجویز دوبارہ اس لیے زیر غور لائی گئی ہے تاکہ مسلم لیگ (ن) کے اندر دھڑے بندی کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

سینیٹ سے پولٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002میں ترمیم کے بعد نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کا دوربارہ صدر منتخب کیاجائے گا اس ضمن میں ایک نجی ٹی و ی چینل نے لند ن میں اپنے نمائندے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ شہبازشریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کا معاملہ ایک بار پھر زیر غور آیا ہے اور اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے اسی لیے شہباز شریف کو ہنگامی طور پر برطانیہ میں نوازشریف نے بلایا ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کا فیصلہ اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ پارٹی کے اندر سے دھڑے بندی ختم کی جاسکے اور مسلم لیگ (ن) کو جن مسائل کا سامنا ہے وہ ختم ہوسکے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے قانون کی منظوری کے بعد نوازشریف کو ہی پارٹی کا صدر دوبارہ منتخب کیا جائے گا۔شہباز شریف لندن میں (آ ج ) اتوار کو اہم ملاقات کریں گے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔شہبازشریف اس ملاقات میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے تحفظات سے بھی نوازشریف کو آگاہ کریں گے جبکہ بعض اہم شخصیات سے پس پردہ ہونے والے رابطوں پر بھی نوازشریف کو اعتماد میں لیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…