جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

این اے120میں کتنے فیصد ووٹرز کی تصدیق نہیں ہوسکی،تعداد اتنی زیادہ کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا، الیکشن کمیشن نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے کہاکہ این اے120ضمنی الیکشن میں 12فیصد ووٹرز کی تصدیق نہیں ہوسکی،الیکشن کمیشن بائیومیٹرک مشینوں کے استعمال پر مطمئن نہیں ہے،2018کے انتخابات میں بائیومیٹرک مشینیں اور الیکٹرانک مشینیں استعمال نہیں ہوں گی،کیونکہ قانون میں کہا گیا کہ ان مشینوں کو صرف پائلٹ پروجیکٹ کے طورپر

استعمال کیا جاسکتا ہے،عام انتخابات میں اگر 12فیصد ووٹ تصدیق نہ ہوں توایک کروڑ 16لاکھ ووٹرزکی پورے ملک میں تصدیق نہیں ہوسکے گی،عام انتخابات میں2018 میں یہی شرح رہی تو انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھیں گے۔جمعہ کو سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے کوشاں ہے،الیکشن کمیشن نے این اے120میں 39پولنگ اسٹیشنز پر100مشینیں تجرباتی طورپر استعمال کیں،ابتدائی رپورٹ کے مطابق 22ہزار181ووٹرز نے ان مشینوں کا استعمال کیا۔ 39پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد57265تھی۔30978 مردا ور20959خواتین ووٹرز تھیں،تمام ووٹرز کا ڈیٹا بائیومیڑک مشینوں میں لوڈکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کل 22181ووٹرز نے ان مشینوں کا استعمال کیا۔19ہزار 5سو ووٹرز کی بائیو میٹرک تصدیق ہوسکی۔جبکہ 2ہزار 646ووٹرز کے انگوٹھوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔تصدیق شدہ ووٹرز کی تعداد88فیصد جبکہ نہ شناخت ہونے والوں کی شرح 12فیصد ہے،ملک میں ووٹرز کی تعداد 9کروڑ 70لاکھ ہے،اس حسابسے ایک کروڑ 16لاکھ ووٹرز کی شاید تصدیق نہ ہوسکے،حلقہ این اے 120میں پڑھے لکھے افراد کی تعداد زیادہ تھی ۔دیہی علاقوں میں مشینوں کے استعمال سے غیر تصدیق شدہ ووٹوں کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ہے،عام انتخابات میں یہی شرح رہی تو انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھیں گے،2018کے انتخابات میں بائیو میٹرک اور الیکڑانک مشینیں استعمال نہیں ہوں گی۔(خ ف)

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…