نیویارک(آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دورہ امریکہ کے دوران امریکی اور دیگر غیر ملکی میڈیا نے بھرپور کوریج دی اور انہوں نے سب سے زیادہ انٹرویوز بھی دیے ۔ تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لئے نیویارک میں
موجود ہیں کو امریکی اور دیگر غیر ملکی میڈیا نے بھرپور کوریج دی ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے دورے کے دوران بہت سے انٹرویوز بھی دیے جس میں ان کا امریکی ٹی وی سی این این اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو دیا گیا انٹرویو شامل ہے ۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے وال سٹریٹ
جنرل کو بھی انٹرویو دینا تھا تاہم بعض مصروفیات کی وجہ سے وہ انٹرویو نہ دے سکے ۔ذرائع کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے پریس سیکشن نے وزیراعظم کے انٹرویوز کا اہتمام کرنے کیلئے بھرپور طریقے سے کام کیا ۔ امریکی میڈیا نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے انٹرویوز کو مثبت
انداز میں جاری کیا جس میں انہوں نے پاکستان کے موقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا ۔اس سے ٹرمپ کی نئی پالیسی کے بعد پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی ۔