اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم محرم الحرام 1439 ہجری کل بروز جمعتہ المبارک کو ہو گا جب کہ یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتوار کو ہو گا۔ چاند نظر آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین
مفتی منیب الرحمان نے کیا۔ محرم الحرام 1439ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہوا جس میں رویت ہلال کمیٹی کو ماہرین فلکیات کی بھی خدمات بھی دی گئی تھیں۔