نیویارک (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات میں ٹائی نہیں پہن رکھی تھی ۔انھوں نے امریکی نائب صدر کے ساتھ فی البدیہہ گفتگو کی اور پاکستان کا موقف موثر اور بھرپور انداز میں پیش کیا اور کہاکہ پاکستان طویل عرصے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے عالمی برادری ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عالمی بینک کی سربراہ کرسٹالیناجارجیوا
سے ملاقات میں شلوار قمیض زیب تن کررکھا تھا جبکہ اس موقع پر وزیر خارجہ خواجہ آصف،پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری ،ملٹری اتاشی نے پینٹ کوٹ اور ٹائی زیب تن کی ہوئی تھی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے (آج ) جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر بھی قومی لباس پہن کر خطاب کرنے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی کی تعلیم اور بچپن امریکہ میں گزر ا ہے اس کے باوجو د وہ ہمیشہ قومی لباس کو ترجیح دیتے ہیں۔