اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رہنما ہوں، چور ڈاکو نہیں،سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے پرتقریباََ تین سال جیل بھگتی جنہوں نے قتل کئے انہیں کیوں سزا نہیں ہوئی؟پانامہ لیکس میں 700پاکستانی افراد کے نام تھے پکڑے 5گئے، باقی 695کہاں ہیں؟
آرمی قوم کو عزت، تحفظ اور سکون کی روٹی دیتی ہے، سیاستدان سب کے سب چور ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کے اہم کردار گلو بٹ کی نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹائون کے اہم کردار گلو بٹ کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر تقریباََ تین سال جیل بھگتی جنہوں نے سانحہ ماڈل ٹائون میں قتل کئے انہیں کیوں سزا نہیں ہوئی؟گلو بٹ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 700پاکستانی افراد کے نام پانامہ لیکس میں تھے جن میں سے صرف 5کو پکڑا گیا باقی 695کہاں ہیں؟گلو بٹ کا کہنا تھا کہ سیاستدان سب کے سب چور ہیں سوائے آرمی کے ، آرمی قوم کو عزت، تحفظ اور سکون کی روٹی دیتی ہے۔ میں کوئی چور یا ڈاکو نہیں سماجی کارکن ہوں، میں نے کسی کی مجبوری کو کبھی ضرورت نہیں بنایا۔انہوں نے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!