پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صحافی کے سوال پر مریم نواز نے ایسا جواب دے دیا کہ نواز شریف اور ن لیگ کے منہ بھی کھلے کے کھلے رہ گئے

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یاسمین راشد کے بجائے عمران خان پر این اے 120کی انتخابی مہم میں تنقید اس لئے نہیں کہی کیونکہ بیگم کلثوم نواز کے مقابل جو امیدوار ہیں میرا ان سے مقابلہ نہیں ، مسلم لیگ ن کا ان سے مقابلہ نہیں،ہماری جدوجہد ، نقطہ نظر ساری تحریک انصاف اور ان کے سربراہ کے دماغوں کو ملا کر بھی بڑی ہے، انگلی کے پیچھے ، کبھی الیکشن ٹربیونل

کے پیچھے اور کبھی عدالتوں کے پیچھے چھپنے والے نہیں، عمران خان کو سمجھ لینا چاہئے کہ سیاست بدل چکی اور ان کی سیاست ایک دھبے سے زیادہ کچھ نہیں، عمران خان ہمارے لئے ایشو نہیں ، ہمارے ایشو ان سے بڑے ہیں، انہیں غیر ضروری سمجھتی ہوں، مریم نواز کا نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مریم نواز سے جب معروف اینکر منصور علی خان نے سوال پوچھا کہ آپ نے یاسمین راشد کے بجائے عمران خان پر این اے 120کی انتخابی مہم میں تنقید کی اور ان کیلئے مہرے کا لفظ بھی استعمال کیا اس کی وجہ کیا یہ تھی کہ یاسمین راشد کے حوالے سے آپ کو تنقید کیلئے مواد نہیں ملا یا عمران خان کے حوالے سے نفرت زیادہ ہے جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر یاسمین راشد پر تنقید کرنا چاہتی تو میرے پاس بہت سا مواد موجود ہے اور میں اس پر بات کر سکتی تھی ، میں کورٹس میں بھی جا سکتی تھی جیسے یہ میری والدہ بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے کبھی کسی ٹربیونل میں کبھی کسی کورٹ میں انہیں ڈس کوالیفائی، نا اہل کروانے یا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کروانے کیلئے گئے ہیں مگر میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ جو میری والدہ کے مدمقابل امیدوار ہیں میرا ان سے مقابلہ نہیں، مسلم لیگ ن کا ان سے مقابلہ نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ساری تحریک انصاف اور ان کے سربراہ کے دماغوں سے بڑی سوچ رکھتے ہیں ، ہماری جدوجہد ہمارا نقطہ نظران کی سوچ سے کہیں بڑی ہے۔وہ ابھی تک 90کی دہائی کی سیاست میں ہیں جب کہ انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ سیاست تبدیل ہو چکی ہے ، آج کی سیاست اور ماضی کی سیاست میں فرق آچکا ہے اور ان کی سیاست ایک دھبے سے زیادہ کچھ نہیں۔

اور ویسے بھی ہم کبھی انگلی کے پیچھے ، کبھی کسی ٹربیونل کے پیچھے اور کبھی کسی عدالت کے پیچھے نہیں چھپے، یہ کام وہ لوگ کرتے ہیں کہ جنہیں معلوم ہو کہ وہ میدان میں شکست کھا جائیں گے اور اسی لئے مجھے اس قسم کی تنقید کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ اس موقع پر معروف اینکر منصور علی خان نے مریم نواز سے ایک غیر متوقع سوال کرتے ہوئے کہا کہ

اگر آپ اتنی مثبت سوچ رکھتی ہیں تو عمران خان کی کوئی اچھی بات یا کوالٹی جو آپ شیئر کرنا چاہیں تو اس بات پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری مثبت سوچ کا عملی مظاہرہ آپ دیکھ چکے ہیں تاہم میں عمران خان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میری نظر میں وہ اب متعلقہ نہیں رہے ، میری نظر میں وہ کوئی ایشو نہیں اور ہمارے ایشو اس سے بڑے ہیں جس کیلئے

ہم جدوجہد بھی کر رہے ہیں اور کوشش بھی اور اس لئے میں ایمانداری سے کہنا چاہتی ہوں کہ اب میری نظر میں ان کی کوئی اہمیت نہیں اور نہ ہی وہ کوئی ایسی طاقت ہیں کہ جن کے بارے میں بات کی جائے۔۔انہوں نے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…