پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’کوئی بات نہیں ، پی لینگے گندا پانی پر ووٹ ن لیگ کو ہی دیں گے‘‘این اے 120کے عوام کیا کہتے رہے؟حامد میر سب سامنے لے آئے

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پینے کا گندا پانی، سہولیات کا فقدان، بیماریاں مگر ووٹ پھر بھی ن لیگ کو ہی دیں گے، رابعہ انعم نے جب حلقہ این اے 120کے گزشتہ روز ہونے والے الیکشن کی پولنگ کے دوران لائن میں کھڑے مردو خواتین سے جب بات کی تو بیمار

ہونے کے باوجود کئی خواتین اور مردوں نےن لیگ سے وابستگی اور اسے ووٹ دینے کا اعلان کیا، یہ بات پاکستان کے سینئر صحافی اور جیو نیوز کے اینکر و تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی جاگ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ نجی ٹی وی جاگ کی میزبان مشعل بخاری کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹر رابعہ انعم حلقہ این اے 120کے الیکشن کی کوریج کے سلسلے میں حلقہ میں موجودتھی اور انہوں نے وہاں ایک پولنگ سٹیشن کے باہر موجود لائن میں کھڑے ووٹ ڈالنے کیلئے اپنی باری کےمنتظر خواتین و مردوں سے جب بات کی تو ان میں سے بیشتر نے کہا کہ وہ بیمار ہیں، کسی نے کہا کہ اسے بلڈ پریشر ہے ، کسی نے کہا کہ اسے بخار ہے مگر اس کے باوجود وہ یہاں ن لیگ کو ووٹ ڈالنے کیلئے کھڑے ہیں۔حلقہ این اے 120ن لیگ کا گڑھ ہے اور وہاں 50، 50سال سے لوگوں کی وابستگی مسلم لیگ سے ہےمگر الیکشن کے نتائج دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ حلقہ این اے 120میںاب دلچسپ صورتحال پیدا ہو چکی ہے، وہاں پینے کیلئے صاف پانی نہیں ، وہاں کے مکین بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔ ن لیگ الیکشن تو جیت گئی ہے مگر اب وہاں تبدیلی آچکی ہے، بیشتر لوگوں نے ضمنی الیکشن میں لیگ کو ووٹ نہیں ڈالا کیونکہ سہولیات کا فقدان علاقہ کے مکینوں کی سوچ کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…