حساس معاملات پر مفروضوں کی بنیاد پر بیانات ملک کو مشکلات سے دوچار کر سکتے ہیں،چوہدری نثـار

16  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چوہدری نـثارمیں اختلافات شدت اختیار کرگئے، حساس معاملات پر مفروضوں کی بنیاد پر بیانات ملک کو مشکلات سے دوچار کر سکتے ہیں، پاکستان کے ڈومور کرنے کے خواجہ آصف کے بیان پر

چوہدری نثار کا سخت ردعمل ، اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر خارجہ خواجہ آصف میں تنائو تو پہلے سے ہی موجود تھا تاہم خواجہ آصف کی جانب سے پاکستان کے ڈومور کرنے کے بیان پر چوہدری نثـار نے اپنے ایک سخت ردعمل میں خواجہ آصف کو مفروضوں پر بات کرنے کے بجائے ریکارڈ کے مطاق بات کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ان کے بیان کو ملکی سلامتی کیلئے خطرناک قرار دیا ہے۔ چوہدری نثار کے ترجمان کے مطابق چوہدری نثـار کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے وزیرداخلہ ،خارجہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان ڈومورکرے،دونوں حضرات ساڑھے چارسال سے وزیرہیں۔ان کے بیانات سے ہمارے دشمن فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔کیونکہ یہ موقع دیتے ہیں کہ بیرونی طاقتیں اپنی ناکامیوں کابوجھ ہم پرڈال دیں۔دنیاکی ہم پرنقطہ چینی کی وجہ ہمارے بیانات ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے بیانات اور رویوں کے باعث اپنے ہی پیچھے پڑ ے ہوئے ہیں۔ہم بیرونی طاقتوں کوموقع دیتے ہیں کہ وہ ہمارامذاق اڑائیں۔حساس معاملات پرمفروضوں کی بجائے حقائق اورریکارڈکے مطابق بات ہونی چاہیے۔کیاداخلہ سلامتی میں جون 2013ء اور آج زمین آسمان کافرق نہیں؟ اب وزیرصاحب کوکوئی کمزوری نظرآتی ہے تووہ اس کامداواکریں۔وزراء کاکام بیان دینانہیں بیماری کاعلاج کرناہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…