لاہور(آئی این پی)لاہور کے حلقہ این اے 120پرضمنی الیکشن کی انتخابی مہم گزشتہ رات 12بجے ختم ہو گئی ، حلقے میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم فائنل راؤنڈ میں داخل ہوگئی،سیاسی جماعتوں کے اْمیدواروں نے بھی جیت کی چال کو فائنل ٹچ
دیدیا۔نون ہو یا جنون ہر کسی کا جذبہ عروج پر ہے،جیالے بھی تیر چلانے کیلیے مورچہ زن ہوچکے ہیں،داتا کی نگری سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں اور امیدواروں کے بینرز سے سج چکی ہے۔انتخابی دنگل کیلئے 42اْمیدوار میدان میں اترے ہیں لیکن اصل لڑائی ن لیگ اور پی ٹی آئی میں تصور کی جارہی
ہے،تخت لاہور کا حقیقی وارث کون ہوگا؟اس کا فیصلہ تو 17ستمبر کو عوام کریں گے۔