جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کو کرپٹ کہنے پر کپتان کی جیالی نادیہ خٹک کو لاہوریوں نے دن میں تارے دکھا دئیے

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں اس وقت سیاسی ماحول میں گرما گرمی حلقہ این اے 120کی وجہ سے دیکھنے کو آرہی ہےاور حلقہ این اے 120میں اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں ہوتا نظر آرہا ہے اور دونوں طرف کے سپورٹر ایڑی چوٹی

کا زور لگاتے اور مخالف فریق کے خلاف عوامی رائے تبدیل کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔ نادیہ خٹک جنہیں تحریک انصاف کی ایک نہایت متحرک ورکر کے طور پر جانا جاتا ہے ان دنوں لاہور میں حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کو گرما رہی ہیں مگر محسوس ہوتا ہے کہ عوام کا رجحان ن لیگ کی جانب زیادہ ہے ۔ نادیہ خٹک کو عوامی رائے اور رجحان کو پرکھے بغیر لاہور کی سڑکوں اور گلیوں میں جب نکلیں اور عوام سے براہ راست ان کی رائے معلوم کرنے اور انتہائی سیاسی انداز میں لیگی ورکرز کو زچ کرنے کی کوشش کے دوران شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا، نادیہ خٹک نے جب ایک راہگیر موٹر سائیکل سوار کو روک کر نواز شریف کو کرپٹ قرار دینے کی کوشش کی تو راہگیر موٹر سائیکل سوار نے انہیں ایسا کرنے سے روکا اور کہا کہ نواز شریف کرپٹ نہیں ۔ اسی طرح ایک اور جگہ پر نادیہ خٹک ن لیگی ورکروں کے گھیرے میں آگئیں اور انہوں نے وہاں نواز شریف کے حق میں نعرے لگا کر نادیہ خٹک کو خفت میں مبتلا کر دیا اور انہوں نے وہاں سے راہ فرار اختیار کرنے میں ہی اپنی عافیت سمجھی۔نادیہ خٹک کے ساتھ لاہور کی سڑکوں اور راستوں پر کیا کچھ ہوتا رہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…