پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

 نواز شریف مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا ارادہ کر رہے ہیں،سینئر صحافی غلام حسین کا دعویٰ

datetime 13  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں دعویٰ  کیا ہے کہ  نواز شریف مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ شہباز شریف چونکہ نواز شریف کے سامنے وفاداری اور عاجزی کے ساتھ رہتے ہیں اور جو اُن کا بڑا بھائی کہتا ہے وہ فی الفور مان لیتے ہیں لہٰذا کہا جا رہا ہے کہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا۔

غلام حسین  مزید کہنا تھا کہ اب یہ ہوا ہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز، جنہوں نے 17جون کو ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کے بعد اپنے والد کو استعفیٰ دینے سے منع کیا تھا اور کہا تھا کہ جب آپ نے حکم ہی نہیں دیا تو آپ کیوں استعفیٰ دے رہے ہیں ، اب ان کے وہی بیٹے شہباز شریف کو یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ آئندہ الیکشن تک کا انتظار نہ کریں، جیسے آپ کو وزارت عظمیٰ کے لیے منتخب نہ کر کے آپ کی تذلیل کروائی گئی اور پارٹی صدارت کا کہہ کر بھی آپ کو پارٹی صدر نہیں بنایا گیا اور این اے 120 کی انتخابی مہم سے جیسے حمزہ شہباز کو ہٹایا گیا ، اس کے بعد اب آپ اپنا استعفیٰ نواز شریف کے سامنے رکھ دیں۔ پروگرام کے دوران مزید کیا کیا باتیں ہوئیں آپ بھی سنئے

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…