منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کیا آپ جانتے ہیں کے بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی شادی کے موقع پر عقب میں کھڑا یہ شخص پاکستان کا کونسا بڑا اینکر پرسن ہے؟

datetime 12  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم مرحومہ بینظیر بھٹو کی آصف علی زرداری کے ساتھ شادی کے موقع پر لی گئی مذکورہ تصویر میں پیچھے کھڑا یہ نوجوان آگے چل کر معروف اینکر پرسن اور تجزیہ ڈاکٹر شاہد مسعود بنا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مجھے بینظیر اور آصف زرداری کو اوائل سے ہی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود زمانہ

طالب علمی میں پیپلز پارٹی کی طلبہ تنظیم پی ایس ایف یعنی پیپلز اسٹوڈنٹ فیدریشن سےمنسلک تھےاور وہ سندھ میڈیکل کالج میں بھی اسی گروپ سے منسلک رہے۔1999 میں نواز شریف کی حکومت کے خاتمہ کے بعد خود ساختہ جلاوطنی اختیار کی اور برطانیہ میں سیاسی پناہ گزین کی حیثیت سے آئے۔انہوں نے2001 میں اے آر وائی ٹی نیٹ ورک میں مہمان کی حیثیت سےعامر غوری کے شو میں آنا جانا شروع کیا۔ اس دوران عامر غوری کی بی بی سی لندن میں شامل ہونے کے بعد پروگرام کے میزبان بن گئے۔سیاسی پناہ کے دوران حکومت پاکستان پر بھرپور اور کھل کر تنقید ان کی وجہ شہرت بنی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کی شہرت اس وقت نصف انہار پر پہنچی جب انہوں نے اپنی مشہور زمانہ ڈاکیومینٹری اینڈ آف دی ‌ٹائم ریلیز کی۔ یہ پروگرام دراصل ترکی کے معروف سکالر ہارون یحیٰ کا تھا جس کا ترجمہ کرکے ڈاکٹر صاحب نے اپنے نام سے جاری کردیا۔ڈاکٹر شاہد مسعودکچھ عرصہ پی ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر بھی رہے لیکن جلد ہی اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث استعفی دے دیا۔جنرل مشرف کی پرکشش پیشکش پر جیو ٹی وی کو چھوڑ کر پی ٹی وی سے بھاری تنخواہ اور مراعات کے ساتھ منسلک ہوگئے۔ سینٹ آف پاکستان میں ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ ان کی تنخواہ اور مراعات 7 لاکھ روپیہ ماہانہ ہے۔ جس پر بہت شور مچا۔ اپنی تعیناتی کے بعد انہوں نے زمزمہ ڈیفنس میں اس وقت کے

صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی۔ جہاں پر سندھ کے گورنر عشرت العباد نے انہیں کہا تھا کہ کل تک میرے مطابق تھا آج سرکار کے مطابق ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…