اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا کشمیریوں کیلئے بڑا تحفہ!! کتنے ارب کا فنڈ کس مقصد کیلئے جاری کر دیا؟

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد (رئیس احمد خان)آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات،سیاحت وآئی ٹی مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے آزادکشمیر میں کاروبار کے لیے بلاسود قرضہ جات اور غریب ہونہار طلبا ء وطالبات کو سکالرشپس دینے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی دو منصوبہ جات کی منصوری دیدی ہے۔اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن کرتے ہوئے یکمشت ساری رقم بھی حکومت آزادکشمیر کو فراہم کر دی ہے۔اس رقم

سے آزاد کشمیرمیں غربت کے خاتمہ، روزگار کی فراہمی اور جدید پیشہ ورانہ تعلیم کا حصول ممکن ہو سکے گا ۔ حکومت اورکشمیری عوام اس فراخدلانہ امداد پروزیر اعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شریف اور حکومت پنجاب کی شکرگزار ہے۔ان دونوں منصوبہ جات سے آزادکشمیر کے نوجوانوں کو بہتر تعلیم اور کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت پنجاب نے دو نہایت اہم منصوبہ جات کی منظوری دیتے ہوئے ساری رقم یکمشت فراہم کر دی ہے اور اس سلسلہ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ دونوں منصوبہ جات مستقل بنیادوں پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ڈیڑھ ارب روپے کی خطیر رقم کی فراہمی آزادکشمیر حکومت کی کامیاب ترقیاتی پالیسی اور حکمت عملی کا نتیجہ ہے اور یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ حکومت وقت آزادکشمیر کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دور رس اور سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت آزادکشمیر کی تعمیروترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے جس کے لیے وفاقی حکومت میں بجٹ کو دوگنا کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مدات میں بھی وافر فنڈز فراہم کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر تمام ترقیاتی منصوبہ

جات کی بروقت اور معیاری تکمیل ممکن بنانے کے لیے کوشاں ہے۔آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جن سے عام آدمی مستفید ہوگا اور ڈویلپمنٹ زمین پر نظر آئے گئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ویثرن کے مطابق آزادکشمیر کو خوشحال،ترقی یافتہ اور پڑھا لکھا خطہ بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا

خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بجٹ سےآزادکشمیر کو ڈیڑھ ارب روپے کے دو منصوبہ جات مستقل بنیادوں پر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں اب تعمیروترقی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے جس کے ثمرات سے عام آدمی بھی مستفید ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ان دو منصوبوں کے حصول کیلئے چیف سیکرٹری آزادکشمیرڈاکٹر اعجاز منیر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید آصف حسین شاہ کی کوشش

لائق تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ کی سربراہی میں محکمہ ترقیات کا کردار مثالی ہے۔محکمہ جہاں آزادکشمیر میں ترقی کےعمل کو تیز کرنے کیلئے نئے نئے منصوبے لے کر آرہا ہے وہاں وفاقی حکومت اور دیگر مالیاتی اداروں سے فنڈز کے حصول کیلئے بھی موثر کوشش کررہا ہے اور آزاد کشمیرتعمیروترقی کیلئے جامع منصوبہ بندی کرکے خطہ کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…