منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

تصویر میں موجود شخص کون ہے جسے وزیر اعظم نے اپنا معاون خصوصی مقرر کر لیا ہے؟ حقائق جان کر آپ سر پکڑ لیں گے

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایئرلائن ایئر بلیو کے ڈائریکٹر علی جہانگیر صدیقی کو وزیر مملکت کے عہدے کے برابر اپنا خصوصی مشیر تعینات کر دیا ، علی جہانگیر صدیقی کے خلاف نیب میں ایزگارڈ نائن اسکینڈل اور این آئی سی ایل میں جے ایس بینک کے دو ارب روپے کے اسکینڈل کی تحقیقات چل رہی ہیں ، جے ایس ڈاٹ کام کی اپنی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات کے مطابق علی جہانگیر صدیقی اس وقت

تین کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں جن میں ایئر بلیو لمیٹڈ ، مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فائونڈیشن اور جے ایس بینک لمیٹڈ شامل ہیں ، دو کمپنیوں کے خلاف کرپشن کیسز ہیں۔روزنامہ دنیا کو دستیاب کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو قوانین کے مطابق وزیر اعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ کے عہدے پرتعینات کیا گیا ہے جو وزیر مملکت کے برابر ہوگا ۔تیس اگست کو نوٹیفکیشن ایڈیشنل سیکرٹری رضوان احمد کی طرف سے جاری کیا گیا ، روزنامہ دنیا کو دستیاب نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق جن بائیس افراد کے نام ایزگارڈ نائن اسکینڈل میں ملزم کے طور پر شامل ہیں ان میں علی جہانگیر صدیقی کا بھی ہے جبکہ اس کیس میں جو مرکزی کردار ادا کرنے والی کمپنی مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فائونڈیشن ہے اس کے بھی علی جہانگیر ہی ڈائریکٹر ہیں ، این آئی سی ایل کی جس بینک میں دو ارب کی سرمایہ کاری کا اسکینڈل زیر تفتیش ہے ، اس کے ڈائریکٹر بھی علی جہانگیر صدیقی ہیں، جہانگیر صدیقی پر اپنے ہی کمپنی کو تینتالیس کروڑ روپے بونس کے طور پر لینے پر ایس ای سی پی نے انکوائری کی اور نیب کو معاملہ بھیجا ، ابھی تمام کیس چل رہے تھے کہ وفاقی حکومت نے اسٹاک ایکسچینج کے بروکر کو اعلیٰ حکومتی عہدے پر تعینات کر دیا ، ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی اسٹاک ایکس چینج کے بروکر ہیں اور ان کی ایئربلیو میں ڈائریکٹر شپ

بغیر کسی سرمایہ کاری کے نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق جے ایس گروپ کی طرف سے ایئربلیو میں بیس ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کے بعد انہیں اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…