منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے اہم ترین شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ہلاکتیں

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں بارشوں کے ساتھ ساتھ سمندری طوفان کی اطلاعات نے شہریوں میں خوف ہراس پھیلا دیا تھا لیکن محکمہ موسمیات نے طوفان کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے محض بارشوں کی پیش گوئی کردی۔کراچی میں وقفے وقفے سے ہونے والی

بارشوں سے شہر قائد میں جابجا پانی جمع ہوگیا، ناگن چورنگی سے پاور ہاؤس چورنگی تک 2 کلومیٹر علاقہ سیلاب کی تصویر بن گیا۔ شہر میں ایمرجنسی کے باوجود انتظامیہ غائب ہے، صورتحال کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے۔ بارش اور پائپ لائن پھٹنے سے پانی اکٹھا ہوا مگر تاحال نکاسی کا کوئی انتظام نہیں  کیا گیا، سرجانی ٹاون آنے اور جانے والا رستہ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔بارش کے باعث کئی گرڈ سٹیشنز ٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، ملیر، کورنگی، ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، پی ای سی ایچ سوسائٹی، گرو مندر، ماڈل کالونی، گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، گلبرگ میں بجلی کی سپلائی معطل ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کاسامنا ہے۔دوسری جانب کراچی میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے، بلدیہ 24 مارکیٹ، لیاری کلاکوٹ جڈگال چوک، انڈہ موڑ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شہری اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…