ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

ضلعی انتظامیہ بھکرکا بے روزگار اور معذور مردوخواتین کیلئے انقلابی قدم

datetime 29  اگست‬‮  2017 |

بھکر (نیوز ڈیسک) بھکر کی تاریخ میں پہلی بار ضلعی انتظامیہ نے بے سہارا،معذور، لاوارث بچوں اور غریب و نادار اور بے سہارا مردو خواتین کے لیے مختلف سکیموں کو متعارف کرایا ہے جبکہ خواندہ ،ناخواندہ،ہنرمند،غیرہنرمندافرادکیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معذور افراد کو ”تشخیصی بورڈ برائے خصوصی افراد “کے تحت%3معذوری کوٹے کے تحت سرکاری ملازمت ،مصنوعی اعضاء کا

حصول بشمول ویل چیئر وغیرہ کے علاوہ عشر وزکوٰة اور پنجاب بیت المال سے مالی امداد فراہم کی جائے گی اور”پنجاب خدمت کارڈ“ اسکیم کے تحت 1200روپے ماہانہ کی مالی امداد بھی کی جائیگی جبکہ بے سہارا اور لاوارث بچوں کیلئے”نگہبان“اسکیم کے تحت کھانا،رہائش،تعلیم اور لباس کی فراہمی بھی کی جائیگی۔ غریب و نادار اور بے سہارا مردو خواتین کیلئے بھی کچھ اسکیم متعارف کروائی گئیں ہیں ،”دارالامان“کے تحت کھانا،رہائش،میڈیکل کی سہولیات،پناہ گاہ اور نفسیاتی امداد فراہم کی جائیگی ،اور ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم“کے تحت غریب و نادار اور بے سہارا مردو خواتین کو خودمختار بنانے کیلئے مختلف فنی کورسز کی تعلیم اور تربیت مہیا کی جانے کے علاوہ نیووٹیک کے تحت فنی تعلیم و تربیت حاصل کرنے والوں کو 2500روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائیگا۔جبکہ ”میڈیکل سوشل سروسز پراجیکٹ“ اسکیم کے تحت ہسپتالوں میں ادویات اور تمام طبی سہولیات بشمول آپریشنز کی بھی مفت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ سرکاری اداروں میں پڑھنے والے بچوں کو پ±رکشش وظائف سے نوازنے کیلئے ”پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ“، ”قائد اعظم ایوارڈسکالر شپ“ اسکیموں کو اِس پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ،جبکہ ٹیوٹا کے شارٹ کورسز میں پڑھنے والے طلباءکے لئے ماہانہ 1000روپے،

نیووٹیک کے شارٹ کورسز میں پڑھنے والے طلباءکیلئے ماہانہ 3000روپے اور گورنمنٹ سکولوں میں پڑھنے والی بچیوں کے لئے ماہانہ 1000روپے وظائف کی مدمیں دیئے جائیں گے،اِسکے علاوہ میرٹ پر آنیوالے سکول کالج طلباءکو لیپ ٹاپ بھی فراہم کئے جائیں گے۔ ”مالی امداد کے مواقع و سہولیات“ کے حوالے سے بھی احسن اقدام کئے گئے ہیں جیسے ”محکمہ لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ“ کی جانب سے مستحق بیوہ خواتین کیلئے دودھ دینے والے جانور کی مفت فراہمی،

اور دیگر کیلئے بھی بھیڑ بکریاں، بچھڑے اور مرغیوں وغیرہ کی مفت فراہمی شامل ہے۔”محکمہ عشرہ و زکوة“ کی جانب سے گزارہ الاو¿نس کے تحت ماہانہ 1000روپے مالی امداد،بحالی سکیم کے تحت 15سے20ہزار روپے (چھوٹے کاروبار کیلئے)،جہیز فنڈ کے تحت 20ہزار روپے مالی امداد کو ”مالی امداد کے مواقع و سہولیات“پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ ”محکمہ سماجی بہبود و بیت المال“بھی5ہزار کی مالی امداد، جہیز فنڈ کے تحت 15ہزار روپے امداد کی مد میں فراہم کرے گا

اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن بھی چھوٹے پیمانے پر صنعتوں کے قیام کیلئے قرضہ جات فراہم کر ے گی۔ ناخواندہ، میٹرک تک ہنر مند بیروزگار افراد،جو الیکٹریشن،ویلڈر ، پلمبر،ہیوی مشینری آپریٹر،ٹوب ویل آپریٹر،ڈرائیور،باورچی،سیکیورٹی گارڈ،کمپیوٹر آپریٹرکے کام کی اہلیت رکھنے والوں کیلئے تمام وفاقی ،صوبائی ،سرکاری و نیم سرکاری محکمہ جات میںآسامیاں موجود ہیں۔اِس کے علاوہ ناخواندہ/ میٹرک تک ہنر مند بیروزگار افراد کیلئے بھی مالی ،بیلدار، خاکروب،نائب قاصد،چوکیدار،آیاکی تمام وفاقی ،صوبائی ،سرکاری و نیم سرکاری محکمہ جات میں آسامیاں خالی ہیں۔ پڑھے لکھے( انٹر میڈیٹ سے اوپر تعلیم ) بے روزگار افراد کیلئے پرکشش پیکج کیساتھ جاب کے مواقع مہیا کئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…