کراچی (صباح نیوز) محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ منگل کو شمالی بحیرہ عرب میں داخل ہوگا، جو کہ سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ موسم کا حال بتانے والے ادارے کا کہنا ہے کہ طوفان کا موجودہ سسٹم اس وقت بھارتی شہر گجرات میں موجود ہے، جو سندھ کے علاقے ٹھٹھہ سے
پاکستان میں داخل ہوگا، ہوا کا یہ کم دباؤ عید الاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں طوفانی بارش کا سبب بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل آندھی والی بارش کا سلسلہ بھی بھارتی شہر گجرات سے پاکستان میں داخل ہوا تھا، جس کے باعث شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی تھی، اس بارش کے نتیجے میں شہر قائد میں کرنٹ لگنے اور مکانات کی دیواریں گرنے کے باعث 21 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔