اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان ایم ڈی خیبر بینک کے حوالے سے اختلافات موجود ہیں، انہی اختلافات کے دوران تحریک انصاف کو دو اہم کامیابیاں ملی ہیں، یہ کامیابیاں دو سیاسی رہنماؤں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ہے، ان دونوں سیاسی رہنماؤں میں ایک موجودہ اور ایک سابق رکن اسمبلی ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں جہانگیر ترین، پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے دیگر سینئر رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ
بونیر سے جماعت اسلامی کے موجودہ رکن قومی اسمبلی شیر خان اور سابق رکن صوبائی اسمبلی جمشید خان نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یہ بھی بتایا کہ شیر خان نے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے گزشتہ انتخابات میں بونیر سے 35 ہزار ووٹ لییتھے جبکہ پی ٹی آئی کا امیدوار 28 ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔ عمران خان نے کہا کہ آئندہ الیکشن کے لیے بہت خوش آئند علامات ظاہر ہو رہی ہیں، اس سے اے این پی کے لیے جگہ نہیں بچے گی۔