واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے مصر کو دی جانے والی عسکری اور اقتصادی امداد میں کمی کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قاہرہ حکومت کو اس مد میں دی جانے والی امداد میں سو ملین ڈالر کی کمی کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انسانی حقوق کی خراب صورتحال
اور غیر سرکاری تنظیموں پر عائد پابندیوں میں نرمی نہ کرنے پر مصر کو دو سو ملین ڈالر کی امداد کی فراہمی میں تاخیر بھی کر دی گئی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر ابھی تک امریکا کا ایک اہم ساتھی ہے تاہم وہاں انسانی حقوق کی مخدوش صورتحال پر واشنگٹن انتظامیہ کو تحفظات ہیں۔