لاہور(این این آئی ) پاکستان ریلویز نے عیدالاضحی کے موقع پر مختلف شہروں سے اضافی رش کے پیش نظرپانچ سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 30 اگست کو کراچی کینٹ سے دن گیارہ بجے روانہ ہوکر براستہ ٹنڈوآدم ، رحیم یار خان ، فیصل آباد سے اگلے روز رات 10 بجکر 30 منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔ دوسری 30 اگست دن 11 بجکر 30 منٹ پر کوئٹہ سے روانہ ہوکر
روہڑی ، ملتان کینٹ ، لاہور کے راستے اگلے روز شام 6 بجکر 55 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔تیسری 31 اگست کو کراچی کینٹ سے دن 11 بجے روانہ ہوکر نواب شاہ ، بہالپور ، خانیوال کے راستے اگلے روز صبح 10 بجے لاہور پہنچے گی۔ چھوتھی یکم ستمبر کو صبح 7 بجے راولپنڈی سے روانہ ہوکر براستہ حسن ابدال ، بوصال ، میاں والی سے اگلے روز رات 10 بجے ملتان کینٹ پہنچے گی۔ پانچویں سپیشل ٹرین ملتان کینٹ سے چار ستمبر کو صبح 7 بجے روانہ ہوکرمظفرگڑھ ، کندیاں ، حسن ابدال کے راستے اگلے روز رات 10بجے راولپنڈی پہنچے گی۔