منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف سے بہت آگے ۔۔۔! شاہد خاقان نے وزارت عظمیٰ کا عہد ہ سنبھالنے کے21روز میں ہی حیرت انگیز کام کردکھایا

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد 21روز میں وزیراعظم آفس کی رونقیں بحال کردیں اوروزیراعظم آفس کو ماضی کی نسبت زیادہ اجلاسوں سے آباد کر دیا، شاہد خاقان عباسی بطور وزیراعظم 70سے زائد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کر چکے ہیں جبکہ وزیراعظم صبح 9سے رات9بجے تک دفتری امور سرانجام دیتے ہیں ،

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد 21روز میں نہ صرف اسلام آباد بلکہ سندھ اور کوئٹہ میں بھی اہم اجلاسوں کی صدارت کی جبکہ آئندہ چند روز میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے شیڈول میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کا دورہ بھی ہے جہاں وہ اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے جس کے بعد وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان بھی جائیں گے ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وفاقی کابینہ کے دو اجلاسوں کی صدارت کر چکے ہیں جبکہ آج (منگل ) کو وہ کابینہ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیراعظم نے ماضی کی روایت بدلتے ہوئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہر منگل کو منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ گزشتہ ہفتے ہونے والا کابینہ کا اجلاس رات پونے 12بجے تک جاری رہا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مختلف وزارتوں میں ٹیکنیکل نکات کے بھی ماہر ہیں ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے اپنی وزارتوں کے سیکرٹریز کی جانب سے عدم تیاری کی بناء پر ان کی سرزنش بھی کی تھی ۔وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سمیت انتہائی اہم اجلاسوں کی صدارت کر چکے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…