جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

(ن)لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اہم اعلان کردیا 

datetime 21  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت اور پالیسیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نوازشریف کی پالیسیوں اور منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے بھرپور انداز میں کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔

اراکینِ پارلیمانی پارٹی نے سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی قیادت اور پالیسیوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی پالیسیوں اور منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے بھرپور انداز میں کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔اجلاس میں منظور کی گئی قرار داد میں کہاگیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور اس کی پالیسیوں نے پاکستان کو اقتصادی و معاشی تباہی،بدترین لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کے دہانے سے نکال کر تر قی و خوشحالی او رامن و استحکام کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے۔ ملکی تاریخ میں توانائی کے شعبے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ممکن بنا کر روشن پاکستان کی بنیاد رکھی ہے۔ سی پیک کے ذریعے پاکستان کے تابناک مستقبل کی ضمانت فراہم کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کے خوشحال مستقبل، امن اور عوام کی حکمرانی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھے گی۔ سی پیک کے منصوبوں پر عمل درآمد بھرپور توانائیوں سے جاری رکھا جائے گا اور ان کی بر وقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس محسوس کرتا ہے کہ چند مایوس سیاستدان جمہوری میدان میں پے در پے شکستوں سے مایوس ہو کرملک میں قومی اداروں میں محاذ آرائی کے ذریعے اپنے مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

قراردا دمیں کہاگیا کہ اجلاس محسوس کرتا ہے کہ پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان کا مقابلہ صرف مضبوط جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور عوام کے حقِ حاکمیت کے احترام کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان نے ماضی میں ان اصولوں سے روگردانی کرکے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئین کی بالادستی کیلئے دیوارِ چین کا کردار ادا کریگی اور آئندہ انتخابات میں انشاء اللہ اپنی کارکردگی اور عوامی خدامت کی بنا پر ملک کے چاروں صوبوں میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…