کراچی(آئی این پی ) ذی الحج1438 کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل)بروز منگل کراچی میں ہو گا،محکمہ موسمیاتکا کہناہے کہ ذوالحج کا چاند22اگست کو نظر آنے کا امکان ہے ، (آج ) ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود
رہنے کی توقع ہے ۔تفصیلات کےمطابقذی الحج1438 کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل )بروز منگل کراچی میں ہو گا۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں کراچی میں بلایا گیا ہے ۔صوبائی زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی 22 اگست کو مقررہ مقامات پر منعقد کئے جائیں گے۔ماہرین کے مطابق اگر منگل کو چاند نظر آجاتاہے تو 10ذی الحجہ (عیدالاضحی)یکم ستمبر برو ز جمعہ ہوگی اور بدھ کو چاند نظر آنے کی صورت میں بقر عید دو ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی ۔ادھرمحکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ذوالحج کا چاندمنگل 22اگست کو نظر آنے کاقویامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے افسر عمران احمد نےبتایاکہ ہ ذوالحج 1438ھ کے چاند کی پیدائش 21اگست 2017 کو رات 11بجکر 23منٹ پر ہوگی اور منگل 22اگست کو اس کے نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منگل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کی توقع ہے ۔