اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ایک اور کرپشن سکینڈل، چینی حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز، بڑا قدم اُٹھا لیا، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ماہر معیشت فرخ سلیم نے دعویٰ کیا کہ ملتان میٹرو بس پراجیکٹ سے1 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ایک کمپنی کو دے دیے گئے، اس معاملے پر چین نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ماہر معیشت فرخ سلیم نے کہا کہ ملتان میٹرو بس پراجیکٹ سے ایک کمپنی کو براستہ دبئی اور موریشس 1
کروڑ 75 لاکھ ڈالر دیے گئے۔ فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ یہ رقم کیپٹل انجینئرنگ کمپنی کو دی گئی۔ ماہر معیشت فرخ سلیم نے دعویٰ کیا کہ چین نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں لیکن اس منصوبے کے مین کنٹریکٹر نے اس معاملے کی تردید کی ہے۔ فرخ سلیم نے مزید بتایا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو بس کا ایک کلومیٹر کا خرچ دو کروڑ بنتا ہے جبکہ بھارت میں میٹرو روٹ کے ایک کلومیٹر پر 25 لاکھ خرچ آیا، یہ اس کے مہنگا ترین ہونے کی دلیل ہے۔